جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میںجہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 6 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے پسٹل 30 بور جبکہ تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے 2 ملزمان سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ جلالپور شریف نے2 ملزمان سے بندوق 12 بور، پپش 30 بور معہ راونڈز اور تھانہ للِہ پولیس نے منشیات فروش سے 120گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button