سوہاوہ

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 منشیات فروش گرفتار

سوہاوہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 6 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سے 1کلو100گرام آئس اور رقم وٹک مبلغ 1200روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دومیلی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے5 منشیات فروشوں سے 1کلو 295گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1300روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button