جہلماہم خبریں

دریائے جہلم پل پر ہزارہ ایکسپریس ٹرین سے گر کر نوجوان مسافر جاں بحق

جہلم: دریائے جہلم پل پر ہزارہ ایکسپریس ٹرین سے گر کر نوجوان مسافر جاں بحق،ایبٹ آباد کا رہائشی ٹرین کے دروازے میں کھڑا تھا کہ اچانک گر گیا۔

تفصیلات کے مطا بق کراچی کو جانے والی ہزارہ ایکسپریس جب دریائے جہلم کے پل سے گزر رہی تھی تو دروازے میں کھڑا ایبٹ آباد کا رہائشی مسافر جس کی شناخت شہیر صدیق ولد نثار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

نوجوان چلتی ٹرین سے گر گیا اور گرتے ہی جان کی بازی ہار گیا اس کی شناخت اس کے شناختی کارڈ سے ہوئی جس میں اس کا پتہ جرل تحصیل وضلع ایبٹ آباد لکھا ہے،پولیس نے لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button