جہلماہم خبریں

ہم سب کو مل کر سر سبز پاکستان بنانے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔ سینئر سول ججز جہلم

جہلم: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت صوبے بھر میں ہفتہ شجرکاری مہم کے دوسرے دن محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سول کورٹ جہلم میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شجرکاری مہم کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اور سینئر سول ججز نے کورٹ کے احاطہ میں  پودے لگائے۔

تقریب میں سینئر سول جج نور محمد دوھتر، صائمہ قریشی، راشد طفیل ریحان، صدر ڈسٹرکٹ بار راجہ توقیر، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل اور ایس ڈی ایف او وقاص شاہ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تمام تحصیلوں کی سول کورٹس میں بھی شجرکاری مہم کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور کورٹس میں پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل نے کہا کہ ”خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا انقلابی پروگرام ہے جس سے شہری علاقوں میں خوبصورتی لائی جا رہی ہے، ہم سب کو مل کر اپنے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے بڑھ چڑھ کر صفائی اور شجرکاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر سینئر سول ججز کا کہنا تھا کہ ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ درخت لگائیں اور انکی حفاظت کریں کیونکہ جہاں پر درخت ہوتے ہیں وہاں پر موسم خوشگوار اور ہوا صاف ہوتی ہے اور وہاں کے لوگ صحت مند رہتے ہیں ہم سب کو مل کر سر سبز پاکستان بنانے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button