جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس، سالانہ میگزین و دیگر امور زیر بحث

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کے ماہانہ دسواں اجلاس، سالانہ میگزین و دیگر امور زیر بحث، صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان لطیف قریشی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ڈاکٹر کوثر ناہید ، راجہ طلعت محمود، چوہدری سہیل عزیز و دیگر ممبران نے کثیر تعد اد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں ایجنڈا کے مطابق سالانہ میگزین کی اشاعت کے لیے ایک انتہائی اہم اجلاس ہو ا جس کی صدارت عرفان لطیف قریشی صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کی، کارروائی کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہو ا جس کی سعادت ایگزیکٹو ممبر جاوید اسلام قرشی کو ہوئی، سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے ایجنڈا پڑھ کر ہاؤس کو آگاہ کیا۔

سیکرٹری جنرل نے پچھلی میٹنگ کی کارروائی کی ایگزیکٹو باڈی سے منظوری لی، میڈیا سٹیڈنگ کمیٹی کے چیئر مین و ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز نے جے سی سی آئی کے سالانہ میگزین کی اشاعت سے متعلق بریفنگ دی اور میگزین کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور اشتہارات کے لیے ہاؤس سے متفقہ طور پر ریٹ لسٹ کی منظور ی لی۔

اس کے علاوہ دیگر امور بھی زیر بحث آئے اجلاس میں سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود، ایگزیکٹو ممبر و ممبر ایف پی سی سی آئی ڈاکٹر کوثر ناہید انور، ایگز یکٹو ملک انوار،سابق صدر شکیل احمد چوہدری، ایگزیکٹو ممبر و چیئرمین میڈیا کمیٹی چوہدری سہیل عزیز، ایگزیکٹو ممبر ز تنویر انور قریشی، جاوید اسلام، ماجد حسین، ہارون نواز، نوید طالب بٹ، عمران مجید جنجوعہ، نعیم اقبال چشتی، ذیشان ندیم، عامر سہیل نے شرکت کی، اجلاس کی کارروائی میں اسامہ راشد ڈار، شیخ وقار احمد، محمد عمرپال اور ابرار الحق نے معاونت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button