جہلم

جہلم میں مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 420 ہو گئی

جہلم میں مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 420 ہو گئی، کورونا سے متاثرہ386 مریض صحت یاب ہو گئے۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے پریس ریلیز میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 6 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ محکمہ صحت جہلم نے آج تک کورونا وائرس کے مشتبہ 3252 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 420 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز تک 385 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 386 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ڈاکٹر وسیم نے بتایا کہ 21 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن میں 1 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہے جبکہ 20 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 5 افراد ابھی تک اپنے اپنے اضلاع میں زیر علاج ہیں۔ سول ہسپتال جہلم میں زیر علاج رہنے والے اب تک کورونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ کورونا وائرس کا 1 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہے جو کہ آکسیجن پر ہے مریض کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جہلم میں اب تک 12 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے 10 ڈاکٹرز، 2 سٹاف نرسز، اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button