جہلماہم خبریں

چیک ڈس آنر کیس، راولپنڈی پولیس کا جہلم میں ملزم کے گھر دھاوا، اہل خانہ پر تشدد، اہل خانہ نے ملزم کو چھڑا لیا

جہلم: تھانہ سول لائن کی حدود میں، راولپنڈی پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے بغیر اجازت گھر میں گھس گئی، ڈھوک فردوس کے رہائشی 489ایف کے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا، اہل خانہ نے سادہ کپڑوں میں ملبوس پرائیویٹ کار پر آنے والے پولیس والوں سے مزاحمت کر کے ملزم رضوان کو چھڑا لیا۔

راولپنڈی پولیس نے مدد کے لیے تھانہ سول لائن پولیس جہلم کو کال کی اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزم رضوان کے بھائی آصف کو گرفتار کر لیا اور خواتین پر تشدد اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور آصف کو تھانہ سول لائن لے گئے۔

مشتعل اہل خانہ اور اہل علاقہ نے ڈی پی اوجہلم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا اور اس کے بعد تھانہ سول لائن پہنچ گئے جہاں پر خواتین اور دیگر نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن جہلم کے سامنے بدتمیزی کرنے والے پولیس ملازمین کی پٹائی کر دی اور ملزم رضوان کے بھائی کو بھی تھانہ سے لے کر جانے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزم رضوان کے بھائی آصف نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے راولپنڈی پولیس بغیر اجازت کے گھر میں داخل ہوئی اس کے بعد تھانہ سول لائن پولیس نے ہماری عورتوں پر تشدد کیا، اور گالم گلوچ کی،معززین علاقہ نے بھی تھانہ سول لائن میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سول لائن جہلم پولیس کے ملازمین نے خواتین کو گالیاں دیں اور ان پر تشدد کیا۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائن جہلم فیصل نے میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جو اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ان کے خلاف بھی کاروائی ہوگی کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اور سوموار کو دونوں فریقین جن کا آپس میں لین دین ہے بلا کر فیصلہ کیا جائیگا او ر پھر کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button