جہلم

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ،اسلحہ آرڈینس اورامتناع منشیات آرڈینس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج، 37لیٹر شراب،220گرام چرس،پسٹل 30بوراور بندوق 12بور برآمد۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ کے ضیاء محمود ASIنے دوران تفتیش مقدمہ نمبر91/18بجرم 148/149/440/448ت پ میں ملزم عمیر سکنہ ہڈالی سے پسٹل 30بور معہ 02روندتھانہ چوٹالہ کے افضال مہدیSI/HIUنے دوران تفتیش مقدمہ نمبر105/18بجرم302/34ت پ میں ملزم سمیع اللہ سکنہ ضلع چارسدہKPKسے بندوق 12بور تھانہ سٹی کے طارق محمود ASIنے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم افضال سکنہ بروٹ ضلع گجرات سے 5 لیٹر شراب ۔

تھانہ دینہ کے اظہر اقبال ASIنے دوران گشت ملزم ماجد خان ولد افسر خان سکنہ سٹیشن محلہ دینہ سے220گرام چرس ،محمد عارف ASI/PHPنے دوران گشت ملزم نصر اللہ سکنہ منڈی بہاؤ الدین سے 04کپی شراب تھانہ پنڈدادنخان عمران امجد ASIنے دورا ن گشت ملزم تصور عباس سکنہ محلہ کوٹ سلطان سے 20لیٹر شراب،محمد ریاض ASIنے دوران گشت ملزم ملازم حسین سکنہ محلہ دھمرایا کھیوڑہ سے 08لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button