جہلم

جہلم کے علاقہ محمود آباد سے 40 سالہ شخص کی پانی کے جوہڑ سے نعش برآمد

جہلم: تھانہ صدر کے علاقہ محمود آباد سے40 سالہ شخص کی پانی کے جوہڑ سے نعش برآمد، نعش کو ضروری کارروائی کے بعد امانتاًدفنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم تھانہ صدر کے علاقہ محمودآباد بعد میں گندے پانی کے جوہڑ سے تیرتی ہوئی لاش برآمد ہوئی جسے علاقہ کے لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے نعش کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق نعش 4 سے 5 دن پرانی لگتی ہے جس کی وجہ سے اس کی شناخت میں وقت لگ سکتا ہے،مردہ شخص کی جیب سے چند سو روپے اور شوگر کی گولیاں ملی ہیں، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو امانتاً دفنا دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button