دینہ

دینہ میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی، سیوریج کے پائپ ڈالنے کے بعد کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب

دینہ میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی ،سیوریج کے پائپ ڈالنے کے بعد کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب،راستہ مکمل طور پر بند ہونے پر اہل محلہ سراپا احتجاج،کسی بھی گاڑی ،ایمبولینس یا موٹرسائیکل کا گلی سے گزرنا بند،عوام کا ڈپٹی کمشنر جہلم اور دیگر اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ محلہ معصوم شاہ کی مین سڑک ہو مختلف علاقوں میں نکلتی تھی پچھلے 2ہفتے سے بند پڑی ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کی سستی و لاپرواہی ،2ہفتے قبل سڑک میں سیوریج کے پائپ ڈالنے کے لئے کھدائی کی گئی تھی اور سیوریج کے پائپ ڈالے گئے تھے مگر پائپ ڈالنے کے بعد ٹھیکیدار کام کو ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا۔

اب سڑک ملنے اور کھدائی کی وجہ سے مکمل طورپر بند پڑی ہے جس سے کسی بھی گاڑی ،موٹرسائیکل ،ایمبولینس یا پیدل چلنے والی عوام کا گزرنا بند ہے۔

عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم،اسسٹنٹ کمشنر دینہ و دیگر اعلی احکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سڑک کے کام کو مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس اذیت سے مزید دوچار نہ ہو ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close