پنڈدادنخاناہم خبریں

محرم الحرم میں امن و امان قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر گوہر زمان وزیر

پنڈدادنخان: تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان گوہر زمان وزیر میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان میں منعقد ہوا، مہمان خصوصی ڈی ایس پی محمد رمضان کمبوہ کے علاوہ تحصیل بھر سے امن کمیٹیوں کے ممبران نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان گوہر زمان وزیر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ محرم الحرم میں امن و امان کی صورتحال کو مل کربہتر بنائیں، امن کمیٹیوں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، علاقے میں امن قائم رکھنا انتظامیہ کے ساتھ ساتھ علاقہ کی امن کمیٹی کی بھی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ روٹس اور مجالس پروقت کی پانبدی کی جائے اورلاؤڈسپیکر کااستعمال قانون کے مطابق کیا جائے اس کے علاوہ دیگر امور پر بھی مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

ڈی ایس پی محمد رمضان کمبوہ نے کہا کہ اسلام محبت اوربھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مکاتب فکر کا اپنا ملک ہی اور ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ملکی سالمیت اور امن امان میں اپنا کردار ادا کرے۔

اجلاس میں شرکاء نے جلوس کے روٹس صفائی اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ۔

ملک غلام مصطفے میٹھو نے پنڈ دادن شہر میں جگہ جگہ گندگی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ پنڈ دادنخان کی تقریبا ہر گلی اور سڑک گندگی کے جوہڑ اور تالاب بن چکے ہیں جس کے وجہ سے ڈھنگی اور دوسری مہلک بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ ہے اور اگر ایسا کوئی واقعہ رونما ہوا یا کوئی وبا پھیلی تو اس تمام تر ذمہ داری ایم سی کی انتظامیہ پر ہو گی۔

سید واجد حسین شاہ نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس کی صفائی کا انتظام بھی انتہائی ناقص ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر گوہر زمان وزیر نے چیرمین میونسپل کمیٹی کو شہر کی صفائی کے متعلق فوری ہدایت کی اور کہا کہ دو دن بعد وہ خود شہر کی صفائی کو چیک کریں گے، صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی رکھنا ہر مسلماں پر فرض ہے۔

ریسکیو1122، ایم ایس سول ہسپتال پنڈ دادن خان ڈاکٹر جمالی نے میڈکل ٹیموں کی تیاری پر بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان گوہر زمان وزیر نے کہا کہ میں خودتین دنوں تک شہر کے تمام روٹس کا مکمل وزٹ کروں گا، صفائی اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی کی کا بھی جائز ہ لیا جائے گا۔

ڈی ایس پی محمد رمضان کمبوہ نے کہا کہ محرم الحرام نہایت عقیدت سے منائیں اور قانون کا احترام کریں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، اے سی اور ڈی ایس پی نے امن کمیٹیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button