جہلم

پرانی دشمنی کا شاخسانہ، موٹرسائیکل سوار نے نوجوان کو گولیاں مار دیں

جہلم: نواحی علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے 26سالہ شخص شدید زخمی ،موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ ملوٹ کے قریب زوہیب ولد محمد بشیر عمر 26سال اپنے گھر کے گیراج میں گاڑی کھڑی کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار شخص نے فائرنگ کرتے ہوئے زوہیب بشیر کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

فائرنگ سے زوہیب بشیر کوٹانگ میں 2گولیاں لگیں ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button