جہلم

ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے اے ڈی سی اور سی ای او ہیلتھ نے مستحق افراد میں مفت ٹینٹ تقسیم کئے

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے ساحل کالونی جہلم کے مقام پرمستحق افراد میں ریڈ کریسنٹ ادارہ کے تعاون سے مفت ٹینٹ تقسیم کیے ۔ اس موقع پر صحافی برادران کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران اور اہلکاران بھی موجود تھے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ ٹینٹوں کی تقسیم مزید مراحل میں بھی جاری رہی گی، انہوں نے بتایا ہے کہ ہلال احمر سوسائٹی جہلم کو فعال بنانے کے لئے حکومت پنجاب عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس ادارے کے تحت اس سے قبل 1000 مفت کمبل تقسیم کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹینٹ کی تقسیم کے دوران مستحق خاندانوں کے سربراہان نے شناختی کارڈ جمع کرواتے ہوئے ٹینٹ وصول کیے ہیں ۔
ٹینٹ کی تقسیم کے دوران شرکا ء کا کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو فعال بننے میں مخیر خضرات اپنا حصہ ڈال کر غریب اور مستحقین افراد کی مدد کر سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ صحت کی سہولیات کو فروغ دینے کے لئے ایسے اداروں نے ہمیشہ اپنا حصہ ڈالا ہے اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق گورنمنٹ سیکٹر میں بہترین سہولیات سے آراستہ ہسپتال کام کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ دیگر نجی ادارے بھی حکومتی مشینری کا ساتھ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انجمن ہلال احمر کی زیر نگرانی ضلع بھر میں 7 ڈسپنسریوں کے ذریعے مریضوں کو بنیادی ادویات فراہم کر رہی ہیں، انجمن ہلال احمر کے تحت ضلع بھر میں شعبہ صحت میں مزید بہتری کی گنجائش باقی ہے ، صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے مخیر خضرت کو ایسے اداروں کے ساتھ کام کرنا چاہیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button