جہلماہم خبریں

پیپلز پارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ کاشف اسلام ایڈووکیٹ

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر کاشف اسلام ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،انشاء اللہ چیئرمین سینٹ بھی پیپلز پارٹی کا ہو گا اور اگلی حکومت بھی ہماری ہو گی،مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے ظلم و ستم کا شکار لوگ دھڑا دھڑ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جہلم میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے زبردست رسپانس مل رہا ہے عنقریب پیپلز پارٹی کا سوشل میڈیا کنونشن کروائیں گے۔

کاشف اسلام ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے بھٹو شہید نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی بات کی، ہم جہلم میں پیپلز پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے کوشاں ہیں، جیالے پرعزم ہیں انشاء اللہ ایک دفعہ پھر جہلم کو منی لاڑکانہ بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button