جہلم

محتسب پنجاب نے جہلم کی رہائشی بیوہ کی داد رسی کرتے ہوئے لیوانکیشمنٹ اور بقایا جات کی رقم دلوا دی

جہلم: محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے بیوہ کی دادرسی کرتے ہوئے اسے لیوانکیشمنٹ اور بقایا جات کی رقم دلوائی۔

سائلہ (کنیز اختر )نے محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم میں درخواست دائر کی تھی کہ اس کا خاوند یونین کونسل چوٹالہ جہلم میں بطور سیکرٹری فرائض منصبی سرانجام دے رہا تھا جو دورانِ سروس مورخہ19 جنوری 2017کو وفات پا گیا ۔

محکمہ نے تمام واجبات کی ادائیگی کر دی ہے لیکن لیوانکیشمنٹ اور گریڈ 14کے مطابق چار ماہ کی تنخواہ کے واجبات کی ادائیگی تاحال نہ کی ہے۔

ایڈوائز محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم نے فوری کارروائی عمل میں لا کر چیف آفیسر تحصیل کونسل جہلم کوسائلہ کے واجبات کی ادائیگی کے لئے نوٹس جاری کیا تو محکمہ نے سائلہ کو لیوانکیشمنٹ کی رقم اور بقایا جات کی ادائیگی کر دی ۔

سائلہ نے دفتر محتسب پنجاب کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button