جہلم

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ضلع جہلم میں بھرپور کارروائیاں، متعدددوکانداروں کوجرمانے اور وارننگ

جہلم: پنجا ب فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت مند پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے شہر و گردونواح کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران پنن وال پنڈ دانخان میں موجود العزیم ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ سروس کواحاطے میں صفائی کے نا قص انتظامات، ملازمین کی ذاتی صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کام کرنے والے ملازمین کا ہیر نیٹ اور اپرن کے بغیر کام کرنے، باورچی خانہ بالکل کھلا ہونے،غذائی اشیاء پر لپیٹنے کے لیے اخبار کا استعمال،سرف کو برتن دھونے کے لیے استعمال کرنے،غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے، حشرات کی روک تھام کا کوئی انتظام نہ ہونے،احاطے میں مکھیوں اور مکڑی کے جالوں کی موجودگی، احاطے میں دھول اور گرد کی موجودگی، پاؤں کی سطح پر آٹا گوندنے اور کچرہ ضائع کرنے کے نا مناسب انتظامات ہونے کی بنا پر 13,000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلع بھر میں فوڈ اتھارٹی نے واٹر سیمپلنگ کا آغاز کر دیا ہے ، جہلم میں موجودآر اے انٹرپرائزز، ہنزہ سپرنگ واٹر،ایکوسٹارواٹر،شنلے واٹراوردینہ میں موجود امین سویٹس، الکوثر بیکرز، ایکونٹا نیچرل پیورواٹر، اور نیو پاکیزہ آر او واٹر، ویگن اڈے دینہ اور جہلم سے پانی کے نمونے حاصل کر لیے اور تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ مختلف اسکولوں اور کالج کی کینٹینوں کا معائنہ کیا گیا اور انھیں وارننگ نوٹسسز اور ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی کاروائیاں :1فوڈ یونٹ کو 13,000روپے کا جرمانہ،28فوڈ یونٹس کو اصلاحی نوٹس،23فوڈ یونٹس کے لائسنس کی تصدیق کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button