پنڈدادنخاناہم خبریں

تحصیل پنڈدادنخان میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان، پھل، سبزیاں اور گوشت غریب عوام کی پہنچ سے دور

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان ،پھل سبزیاں اور گوشت بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور، سڑک کنارے کھڑے ریڑی بان بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان و دیگر ذمہ داران دفاتر تک محدود،ہر دکاندار من مرضی کے ریٹ وصول کرنے لگا ،ریٹ لسٹیں بھی آویزاں نہیں ہوتیں،یوٹیلٹی سٹوروں پر بھی اشیا کی عدم دستیابی انتظامیہ خاموش تماشائی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ ،پنڈدادنخان شہر ،ٹوبھہ ،لِلہ ،علاقہ جالپ اور مضافات میں خود ساختہ مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ذمہ دارن کی بے حسی کے باعث گرانفروشوںنے انت مچا دی ، گرانفروش پھل ،سبزیاں ،گوشست و دیگر اشیا خردنوش من مرضی کے ریٹس پر فروخت کرنے لگے دکانوں کے علاوہ سڑک کنارے کھڑے ریڑی بان بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے ان کے پاس نہ تو ریٹ لسٹ موجود ہوتی ہے نہ ہی موجودہ SOPپر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

تحصیل بھر میں بنائے گئے یوٹیلٹی سٹوروں پر مصالحہ جات وغیرہ یا چینی خریدنے کے لیے آٹا دالیں خریدنا بھی ضروری ہے چند یو ٹیلٹی سٹوروں پرچینی دالیں بھی برائے نام موجود ہوتی ہیں جبکہ چکن ،مٹن اور بیف کی دکانوں پر بھی ہر ایک قصاب نے الگ الگ ریٹ مقرر کر رکھا ہے جوکہ مبینہ طور پر وزن میں بھی ہیرا پھری کرتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان و دیگرذمہ داران کی بے حسی کے باعث گرانفرو ش دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں ہر ایک نے اپنی من مرضی کے ریٹ وصول کر رہا ہے جبکہ غریب مہنگائی کی چکی میں پسے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی جہلم سے استدعا کی ہے کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹا چینی و دیگر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ چیک اینڈ بیلنس کے موثر اقدامات کئے جائیں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button