ڈھوک امب تا سرگڈھن روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ، پیدل چلنے والوں اور مسافر گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا

0

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ ڈھوک امب تا سرگڈھن روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ، پیدل چلنے والوں اور مسافر گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا، اہلیان علاقہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم اور اے سی تحصیل سوہاوہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ چکوال روڈ سے متصل ڈھوک امب تا سرگڈھن آبادی سڑک پر رہڑی اور چھابڑی والوں نے اس قدر اودھم مچایا ہوا ہے کہ عام راہگیروں اور مسافر گاڑیوں کو دن بھر چلنے میں سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ دوران سفر کئی بار جھگڑوں کی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے ۔

اہلیان علاقہ سرگڈھن و گردونواح نے مشترکہ طور پر ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم سیف انور چبہ اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ ذوالفقار احمد سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک پر موجود تجاوزات کو نہ صرف ہٹایا جائے بلکہ ذمہ داران کے خلاف واقعی انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.