جہلم

جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے۔ چوہدری عابد محمود، شہباز بٹ

جہلم: صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود ، جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی رہنمائی اور انہیں معاشرتی مسائل کے حل کیلئے تیار کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں ،جس سے معاشرے میں جنم لینے والی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مثبت اور کھری صحافت کرنے والے صحافیوں کیلئے جہلم پریس کلب کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ،نئے صحا فی نوجوان اس شعبہ سے منسلک ہو رہے ہیں انہیں چاہئے کہ دیانتداری فرض شناسی اور محنت سے یہ فریضہ سر انجام دیں تاکہ عوام میں پہلے سے زیادہ صحافی برادری کا وقار بلند ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ،چوبیس گھنٹے اپنی خدمات سر انجام دے کر عوام کو آگاہی فراہم کر تے ہیں ، جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے ،مظلوموں کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے پہلے خبر کی اچھی طرح تحقیق کر لیں تاکہ بعد میں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button