ویلڈن ڈپٹی کمشنر، دینہ میں لگائی گئی کھلی کچہری میں راجہ لیاقت علی کی طرف سے شکایت پر نوٹس

0

دینہ: ویلڈن ڈپٹی کمشنر جہلم، دینہ میں لگائی گئی کھلی کچہری میں معروف شخصیت راجہ لیاقت علی کی طرف سے شکایت پر نوٹس، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا خود موقع پر پہنچ کر روڈ کا معائنہ ،جلد از جلد کھوکھراں سے بائی پاس روڈ کی مرمت کی ہدایت ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب اور یوتھ کونسلر میاں عتیق بھی ہمراہ تھے ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی کھلی کچہری میں معروف شخصیت راجہ لیاقت علی نے منگلا روڈ، کھوکھراں سے بائی پاس تک کی شکایت کی کہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

بارش کے دنوں میں رو ڈ پر پڑے گڑھوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے اور راہگیروں کا گزرنا محال ہو جاتا ہے روڈ بارش کے دنوں میں تالاب کا منظر پیش کرتی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے خود موقع پر پہنچ کرروڈ کا جائزہ لیا اور فوری طور پر روڈ کی مرمت کی یقین دہانی کروائی اور راجہ لیاقت علی کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب اور یوتھ کونسلر میا ں عتیق بھی موقع پر موجود تھے عوام علاقہ نے راجہ لیاقت علی کی شکایت پر ڈی سی جہلم کے فوری نوٹس پر ان کی خدمات کو سراہا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.