جہلم

کورونا سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل کرنا ہوگا۔ میاں مظہر حیات

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں مظہر حیات نے کہا ہے کہ شہریوں کو کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل کرنا ہوگا۔ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن اور پانی سے دھوئیں ،گندے ہاتھوں سے ناک منہ کو نہ چھوئیں۔

انہوں نے کہا کہ کھانسی ،چھینک آنے پر منہ اور ناک کو ہاتھوں کی بجائے ٹشو یا آستین کے کپڑے سے ڈھانپیں ،نزلہ ،زکام ہونے کی صورت میں دوسرے افراد سے کم از کم ایک میٹر دور رہنے ،گلے ملنے یا ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں ،استعمال کے بعد ٹشو کو مناسب طریقے سے ضائع کرنے ،نزلہ زکام کی صورت میں پبلک مقامات، ہجوم میں جانے کی بجائے گھر پر رہنے اور بخار کھانسی سانس لینے میں دشواری کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔احتیاطی تدابیر اپنا کر کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت ضلع جہلم نے ضلع بھر کے بڑے چھوٹے ہسپتالوں میں اس سلسلہ میں میڈیکل چیک اپ جملہ سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنا یا ہے اور حفظ ماتقدم کے طور پر کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے تمام تر پیشگی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button