ڈومیلی

محکمہ زراعت توسیع سوہاوہ کے زیراہتمام گندم کی پیداوار میں اضافے پر تقریب کا انعقاد

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں محکمہ زراعت توسیع سوہاوہ کے زیراہتمام گندم کی پیداوار میں اضافے پر تقریب کا انعقاد، اس تقریب میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد کے ڈاکٹروں کی شرکت، پیداوار بڑھانے کے حوالے سے کسانوں میں شعور پیداکیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ ڈومیلی کے نواحی گاؤں گجرکٹاریاں میں محکمہ زراعت توسیع سوہاوہ کے زیراہتمام یوم کاشتکاران برآمد گندم کی بہترپیدوار کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔

اس تقریب میں علاقہ سے کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد کی ٹیم نے شرکت کرکے کسانوں کو گندم کی پیداواری میں اضافہ، بیماریوں سے بچاؤ سمیت نئی تحقیقات کرنے کے حوالے سے کسانوں میں شعور پیدا کیا۔ مختلف ماہرین نے کسانوں سے خطاب کیا۔

اس تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرضلع جہلم سیدشاہد بخاری، ڈائریکٹر ایگرکلچر ڈاکٹر سجاد حیدر راولپنڈی ڈویژن، ڈاکٹر سکندر تنویر NARC اسلام آباد، انجینئرظفراللہ خان NARC پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد، چوہدری عابد جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت سوہاوہ، آنروحید اسسٹنٹ ڈائریکٹرکراب رپورٹنگ جہلم، ڈاکٹر خضر حیات اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن جہلم، ڈاکٹر احمدعرفان وٹنری آفیسرسوہاوہ، محمدناصر اسسٹنٹ انجینئر جہلم نے شرکت کی۔

اس پروگرام کا انعقاد زمیندار چوہدری خداداد خان گجرکٹاریاں ڈومیلی نے کرایا۔ سٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری شکیل کھٹانہ نے سنبھالی۔تحقیقاتی ٹیم گندم کی موجودہ فصل کا بھی دورہ کرایاگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button