منشیات کے مقدمہ میں ایک ملزم کو ساڑھے 5 سال قید کی سزا، 2 ملزمان بری

0

سوہاوہ: منشیات کے مقدمہ میں ایک ملزم کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا ،دو ملزمان کو بری کر دیا گیا،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس کے انسپکٹر اسد نے دیگر نفری کے ہمراہ ترکی ٹول پلازہ سے ملزمان کو گرفتار کر کے دو کلو چرس برآمد کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق 19.12.2017کو ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس کے انسپکٹر اسد ہارون کی نگرانی میں دیگر عملہ نے ملزمان زین شوکت سکنہ میر پور آزاد کشمیر جنید اقبال سکنہ کھوکھا جہلم اور عثمان کو گرفتار کر کے دو کلو گردا چرس برآمد کی تھی جسکا مقدمہ تھانہ سوہاوہ میں درج ہوا ۔

ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ لیاقت علی رانجھا کی عدالت میں کیس کا ٹرائل ہوا ۔ شہادتوں اور بحث کے بعد ملزم زین شوکت کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.