تحصیل پنڈدادنخان کی 70سالہ محرومیوں کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔ فواد چوہدری

0

کھیوڑہ: فواد چوہدری نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی 70سالہ محرومیوں کا جلد ازالہ کیا جائے گا، بیراج تا کندوال نہر کی تعمیر کے لیے 37ارب روپے للِہ تا جہلم ون و ے روڈ کی تعمیر کے لیے 9ارب تحصیل پنڈدادنخان کی لیبر کالونی کے لیے 500گھروں کی تعمیرات انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا پنڈدادنخان کیمپس کلاسوں کا جلد اجراء البیرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کرانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں کھیوڑہ میں 240گھروں کو دئیے گئے نوٹس منسوخ کر دیئے گئے ہیں، تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر وترقی کے لیے شب وروز کوشاں ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پی ٹی آئی کھیوڑہ کے رہنماوں سابق چیئرمین مہر فاروق حسنین نذر ،ملک سلیم اصغر کھوکھر، ملک باصر کھوکھر ،ملک سلیم اعوان ، ملک عبید انوار ، ملک وقار ،غلام شبیر کونسلر حیدر علی رضا ودیگر رہنماوں اور کارکنوں پی ایم ڈی سی مائینر یونین کے عہدیداران سے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میں مزید بتایا تحصیل پنڈدادنخان بشمول کھیوڑہ میں پانی کے منصوبہ جات پر جلد کام شروع کرا دیا جائے گا اورکھیوڑہ کے 240گھروں کے نوٹس موخر کرانے کی یقین دہانی کروائی دی اور ایم ڈی پی ایم ڈی سی خالد سید سے بہت جلد مشاورت کے بعد تمام گھروں کو ریگولرائز کرانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہرن پور سے دینہ سوئی گیس کی فراہمی کا سروے شروع ہو چکا ہے جس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا فیز ون میں ہرن پور تا جلالپور شریف گیس فراہم کی جائے گی فواد چوہدری نے ضلع جہلم میں صفائی کی صورت حال پر بتایا کہ ورلڈ بنک کی مدد سے صفائی کا پائلٹ پراجیکٹ منظور ہو چکا ہے جس کے تحت اگلے تین ماہ میں جہلم تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل دینہ تحصیل سوہاوہ میں مرحلہ وار کام شروع کر دیا جائے گا اور صفائی کے کاموں کو پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے سپرد کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ضلع جہلم سے بیروزگاری کے خاتمے کی پلاننگ کے بارے میں بتایا کہ نہر ،سڑک ، لیبر کالونی و دیگر منصوبہ جات کی تعمیر سے جہاں سینکڑوں لوگوں کو روزگار مہیا ہو گا وہیں پاکستان ٹوبیکو کمپنی جہلم آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ و دیگر صنعتی اداروں کو متنبہ کر دیا گیا ہے کہ وہ ضلع جہلم کی عوام کے لیے 33% فیصد بھرتی کوٹہ کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ نوکریوں کا پاکستان اور قطر گورنمنٹ کے مابین معاہدہ ہو رہا ہے جس میں سے ضلع جہلم کے لیے 8000سے 10000 نوکریوں کو یقینی بنایا جائے گا ملائیشیا کوسیکورٹی گارڈ بھیجنے کا معاہدہ کیا جا رہا ہے اس مد میں بھی ضلع جہلم کی عوام کو 2000سے3000ہزار نوکریاں میسر ہوں گی۔

آخر میں ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے بتایا کہ ضلع جہلم کے زیرزمین آبی ذخائر کو استعمال کرنے والے صنعتی اداروں کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے تہہ کردہ ٹیرف کے مطابق پانی کا معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.