کھیوڑہپنڈدادنخان

کشمیریوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دے کر عمران خان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ ملک فیصل عباس

پنڈدادنخان: آزاد کشمیر الیکشن میں کشمیریوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دے کر عمران خان سے محبت کا اظہار کیا ہے، مریم نواز کی جھوٹی فوٹو ایڈیٹنگ بھی کام نہ آئی ،کھیوڑہ پولنگ اسٹیشن سے کسی بھی جماعت کا ایک بھی ووٹ نہ نکلا جو دیگر سیاسی جماعتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کھیوڑہ کے نوجوان جنرل کونسلر ملک فیصل عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کشمیر ی بہن نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دے کر عمران خان سے محبت اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی نمایاں جیت سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو کشمیری بہن بھائیوں کے مسائل حل کروا سکتے ہیں، اب آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کو بہت بڑا دھچکا ملا ہے اور وہاں کی عوام کو ایک نیا جوش و جذبہ ملا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

ملک فیصل عباس نے کہا کہ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی عمران خان کی حکومت بنے گی اور نیا کشمیر بھی بنے گا، کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی میں قائم کردہ پولنگ اسٹیشن میں ٹوٹل 15ووٹ کاسٹ ہوئے جو سب کے سب پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو ہی ملے جوکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیوڑہ پولنگ اسٹیشن سے کسی بھی جماعت کا ایک بھی ووٹ نہ نکلا جو دیگر سیاسی جماعتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، 2023ء کے الیکشن میں بھی ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button