پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ، 4 افراد کی 14 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش

پنڈدادنخان میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ، 4 افراد کی 14 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش، ملزمان 14 سالہ بچے سے نازیبا حرکات کرتے ہوئے ساتھ ویڈیو بناتے رہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گولیور میں چار افراد کی 14 سالہ بچے سے مبینہ طور پر بدفعلی کی کوشش کرتے ہوئے نازیبا حرکات کے ساتھ ساتھ بچے کی ویڈیو بناتے رہے۔

تھانہ پنڈدادنخان میں متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایک دن قبل نونانوالہ گاؤں میں بھی اس طرح کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

سماجی حلقوں نے جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button