جہلم

کوئٹہ میں دہشت گردوں کا مسجد کے نمازیوں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: کوئٹہ میں دہشت گردوں کا مسجد کے نمازیوں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، ایسی کارروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی صدر سید خلیل حسین کاظمی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام مذاہب کے رہنماؤں کو دہشت گردی اور فرقہ واریت و شدت پسندی کیخلاف ملکر کام کرنا ہوگا۔
سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ہی ان لوگوں کو پوری دنیاء کے مذاہب پسند کرتے ہیں، دہشت گردی و انتہا پسندی کیخلاف اور اسکے خاتمے کے لئے پاک فوج ، قومی سلامتی کے اداروں اور پولیس افسران و علمائے کرام کی بے حد قربانیاں ہیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی جماعت اہلسنت ہر وقت پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ، وطن عزیز کے لئے جب بھی قربانیوں کی ضرورت پڑی تو علمائے کرام سمیت پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ہر باطل قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے پاکستان کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button