جہلم

سول ہسپتال جہلم میں دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کیلئے ٹوکن سسٹم مشکلات کا سبب بن گیا

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کے لیے ٹوکن سسٹم مشکلات کا سبب بن گیا، روزانہ درجنو ں مریض نمبر نہ آنے کی وجہ سے بغیر چیک اپ واپس لوٹ جاتے ہیں، جب سے ٹوکن سسٹم ہوا ہے ہر روز شکایات کے انبار ہیں۔

متاثرہ مریضوں کا یہ موقف ہوتا ہے کہ وہ دور درواز علاقوں سے آتے ہیں کئی گھنٹوں کی مسافت کے بعد جب وہ ہسپتال پہنچتے ہیں تو ٹوکن سسٹم کے تحت ان کا نمبر آنے میں کافی تاخیر ہو جاتی ہے اور ان کے علاقوں میں ٹرانسپورٹ جہلم سے تین بجے کے بعد نہیں ہے ،اس لیے انہیں مجبورا چیک کروائے بغیر واپس جانا پڑتا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ ان مریضوں کا یہ بھی اعتراض ہوتا ہے کہ ہسپتال کا عملہ اپنے مریضوں کو بغیر ٹوکن کے بھی چیک کروا لیتا ہے ان کے لیے ٹوکن کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو سہولت دی جائے کہ ان کا چیک اپ میں ٹوکن سسٹم کی رعایت دی جائے اور انہیں بغیر ٹوکن کے ترجیح بنیادوں پر چیک اپ کیا جائے۔تاکہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے علاج معالجہ کی سہولت سے حاصل کر سکیں۔معاشی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سرکاری ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button