جہلم

چیئرمین جناح لیبر پارٹی سردار خالد کھٹانہ نے دینہ میں 2 بھائیوں میں صلح کروا دی

جہلم: چیئرمین جناح لیبر پارٹی سردار خالد کھٹانہ کی کوششیں رنگ لے آئیں،موٹا شرقی تحصیل دینہ کے دو بھائیوں میں عرصہ دراز سے جاری چپقلش ختم کروا کے صلح کروا دی ،سیاسی سماجی اور مذہبی حلقو ں کا چیئرمین سردار خالد محمود کھٹانہ کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں موٹا شرقی میں دو بھائیوں چوہدری محمد خان اور چوہدری محمود خان میں عرصہ دراز سے زاتی چپقلش چلی آ رہی تھی جو کہ دشمنی میں تبدیل ہو گئی تھی جسکی وجہ سے علاقے میں بھی کشیدگی کی صورتحال رہنے لگی تھی اس بارے اطلاع ملنے پر چیئرمین جناح لیبر پارٹی سردار خالد محمود کھٹانہ نے خصوصی دلچسپی لی اور دونوں بھائیوں کے تحفظات دور کروا کر انہیں گلے ملوا دیا۔

صلح کے موقع شکریلہ شریف کے گدی نشین پیر سید غضنفر علی شاہ ،ایس ایچ او منگلا راجہ طارق بن عزیز اور اے ایس آئی اظہر محمود کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے دونوں بھائیوں میں صلح کروانے پر سردار خالد محمود کھٹانہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ عوامی سماجی اور مذہبی حلقوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر چیئرمین جناح لیبر پارٹی سردار خالد محمود کھٹانہ نے کہا کہ یہ سب کچھ میں نے اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کیا ہے کیونکہ حکم ربی ہے کہ دو بھائیوں اگر کسی معاملے پر اختلاف ہو جائے تو انکے درمیان صلح کروا دو ،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button