جہلم

اقبال لائبریری کی تعمیر اور مرمت کے کام کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کا دورہ

جہلم: شہر میں1936؁ سے قائم شدہ اقبال لائبریری کی تعمیر اور مرمت کے کام کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے خصوصی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ایکسئن بلڈنگ،ایس ڈی اوز، انجنیئر اور دیگر افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کو دس ملین روپے کے مالیاتی بجٹ سے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ اس ضمن میں مزید تاخیر برداشت نہ کی جائے گی ، اقبال لائبریری جہلم کا قیمتی اثاثہ ہے اور جہلم کے لوگوں کو اب اس سے جلد مستفید کیا جائے گا۔ لائبریری میںکتابیں پڑھنے کے لئے باقاعدہ حال، جدیدترین فرنیچر، ایئر کنڈیشنڈروم، بک شیلفس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کو مرمت کر کے بحال کیا جا رہا ہے۔لائبریری کا دورہ کے موقع پر انکا کہنا تھا کے کام کے معیار میں ہر گز سمجوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ اقبال لائبریری میں تعلیمی و غیر تعلیمی کتابیں اور اخبارات دستیاب ہوں گی جن سے جہلم کے شہری معلومات اور تفریح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے علم میں اضافہ کر سکیں گے اور نوجوان نسل اپنا بہتر مستقبل تلاش کرسکے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button