جہلم

جہلم میں بسوں، ویگنوں، ہائی ایسسز، ٹریکٹر کے تیز پریشر ہارن عوام کے لئے درد سر بن گئے

جہلم: شہر سے مختلف مقامات پر چلنے والی بسوں ،ویگنوں، ہائی ایسسز، ٹریکٹر کے تیز پریشر ہارن عوام کے لئے درد سر بن گئے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی میں بے پناہ اضافے کا باعث بننے لگیں ، محکمہ ماحولیات، ٹریفک پولیس، موٹر وے پولیس نے خاموشی اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شہرسے مضافاتی علاقوں جن میں تحصیل دینہ، تحصیل سوہاوہ ، ڈومیلی، بڑا گواہ، پنڈدادنخان،سنگھوئی ، چوٹالہ ، چکری،پنڈسوکہ، وگھ سمیت دیگر علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز نے گاڑیوں کے اندر پریشر ہارن نصب کر رکھے ہیں جن کی آواز کئی کلو میٹر تک گونجتی سنائی دیتی ہے جس کیوجہ سے اکثر و بیشتر پیدل چلنے والے افراد ، موٹر سائیکل سواروں سمیت خواتین پر خوف طاری ہوجاتا ہے۔

سڑکوں پر چلنے والے جانور پریشر ہارن کی وجہ سے اچانک سڑکوں پر دوڑ پڑتے ہیں جس کیوجہ سے سڑکوں پر سے گزرنے والے افراد ان کا نشانہ بنتے ہیں اور حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ، محکمہ ماحولیات، ٹریفک پولیس، موٹر وے پولیس سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔

شہری ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے آئی جی موٹر وے پولیس، آئی جی پنجاب پولیس ، ڈی جی محکمہ ماحولیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button