ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ یکم فروری کو دینہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ یکم فروری کو دینہ میں کھلی کچہری لگائیں گے ،کھلی کچہری میں متعلقہ اداروں کے سربراہان موقع پر موجود ہوں گے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے ان کو فوری احکامات جاری کیئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ یکم فروری بروز جمعہ کو 2:45 بجے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز جی ٹی روڈ دینہ میں کھلی کچہری لگائیں گے ،کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ محبوب شہزاد سمیت متعلقہ اداروں کے سربراہان موقع پر موجود ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنیں گے اور مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.