جہلماہم خبریں

جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل، یونائٹیڈ گروپ کی فتح

جہلم: جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل،یونائٹیڈ گروپ کی فتح ،یوئٹیڈ گروپ کے محمد ندیم خان صدر، عمران صادق سینئر نائب صدراورنائب صدر مرزا ناصر اقبال بھاری اکثریت سے منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبرا ٓف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی کے الیکشن کے بعد یونائٹیڈ گروپ اور اتحاد گروپ کے امیدواروں کا صدر ،سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں پر آج انتخاب ہوا، پولنگ کاآغاز گیارہ بجے سے شروع ہوا جو سلسلہ دو بجے دوپہر تک جاری رہا،اسکے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران نے گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا،جس کے مطابق یونائٹیڈ گروپ نے ایگزیکٹو باڈی کے الیکشن کی طرح صدر ،سینئر نائب صدر اور نائب صدر کا الیکشن بھی واضح اکثریت سے جیت لیا۔

یونائٹیڈ گروپ کے محمد ندیم خان نے 25ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل اتحاد گروپ کے کرنل (ر) شوکت اقبال مرزا نے صرف 5ووٹ، اسی طرح یونائٹیڈ گروپ کے سینئر نائب صدر کے امیدوار عمران صادق نے 18ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل اتحاد گروپ کے شہزاد احمد نے 5ووٹ حاصل کیے اور نائب صدر کے عہدہ کے لیے یونائٹیڈ گروپ کے مرزا ناصر اقبال نے 18ووٹ جبکہ اتحاد گروپ کے الحاج چوہدری عزیز احمد نے 5ووٹ حاصل کیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں یونائٹیڈ گروپ نے میدان مار لیا

یونائٹیڈ گروپ کے چیئرمین راجہ محمد انور،سرپرست اعلیٰ، ڈاکٹر کوثر ناہید اور موجودہ صدر فرحان رزاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونائٹیڈ گروپ کی فتح ہمارا آپس میں اتفاق اور پیار ہے انشاء اللہ اپنے اس رشتے کو مزید مضبوط کریں گے اور ہم اس تاریخ ساز کامیابی پر نومنتخب صدر محمد ندیم خادم،سینئر نائب صدر عمران صادق، اور نائب صدر مرزا ناصر اقبال کو شاندا رکامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

نومنتخب صدر محمد ندیم خان نے کہا کہ میری فتح حقیقت میں یونائٹیڈ گروپ کے سینئر راہنماؤں، ایگزیکٹو باڈی کے ممبران اور ہمارے گروپ کے جہلم چیمبرا ٓف کامرس کے ممبرز کی دن رات کی کاوشوں کا ثمر ہے انشاء اللہ میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروںگا اور رب کی ذات نے مجھے جس ذمہ داری کے لیے چنا ہے اس کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لاؤں گا اس موقع پر دیگر شرکاء میں راجہ واجد،شیخ فیصل،چوہدری شکیل،عمران رزاق ڈار،ڈاکٹر ظفر ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button