سیلفی بناتے ہوئے جہلم کے2 نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

0

سرائے عالمگیر میں جہلم کے2 نوجوان سیلفی بناتے ہوئے نہر اپر جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

جہلم میں گھروں میں عید کی خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئیں جب عید کے روز2 دوست سیلفی بناتے ہوئے نہر اپر جہلم میں جا گرے اور جان کی بازی ہار گئے۔

تین دوست معراج، عاصم اور صمام نہر پر تصویر بنا رہے تھے کہ اس دوران معراج اور عاصم نہر میں جا گرے۔

معراج اور عاصم گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے۔ ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کی تلاش شروع کردی، دونوں دوستوں کی 2 دن گزرنے کے باوجود لاشیں نہ مل سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں سیلفی کا شوق پوراکرنے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا پہنچنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

سیلفی لینے کے لیے اکثر نوجوان خطرناک مقام، موڑ یا کنارے کا رخ کرتے ہیں جہاں توازن قائم نہ رکھ پانے یا پھسلنے کی وجہ سے یہ شوق جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.