دینہ

دینہ میں خاتون جنت سیّدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھاکا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

دینہ اور گردونواح میں دختر رسول ﷺ خاتون جنت حضرت سیّدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کایوم شہادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔اَس موقع پر دینہ کی مختلف امام بارگاہوں ہڈالہ سیّداں، اسدآباد شیخوپور،چک عبدالخالق،دھنیالہ اور قلعہ روہتاس میں تین روزہ خمسہ اور عشرہ مجالس عز ا کا انعقاد ہوا۔

اس سلسلہ میں انجمن کنیزان زینب ہڈالہ سیّداں،دینہ کے تحت امام بارگاہ ہڈالہ سیّداں میں خواتین کی کی پانچ روزہ نجالس منعقد ہوئیں اور اُم البنین ڈبلیو ایف پی ہڈالہ سیّداں کے تحت دس روزہ مجالس کا انعقاد ہواجبکہ مقامی مسجد صاحب الزمان ہڈالہ سیّداں میں ’’ مسجد کمیٹی‘‘ کے زیر اہتمام تین روزہ مجالس عزا(ایام فاطمیہ)بامناسبت شہادت حضرت فاطمہ زہرا(سلامُ اللہ علیھا) کا انعقاد ہوا۔

اِن مجالس سے مولانا سیّد اوصاف حیدر نقوی اور مولانا محمد باقر حیدری خطیب جمعہ و جماعت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کائنات کے سب سے بڑے انسان کی کائنات اور اولین وآخرین کی سردار بیٹی جس کے گھر کے دروازے پر محبوب خُدا حضرت محمدد مصطفیٰ(ص)آیہ تطہیر کی دستک دے کر اجازت طلب کریں اورقرآنی آیات جس کے خاندان کی شرافت و وتقویٰ کی گواہی دیں قرآنی آیات جس کے خاندان کی شرافت و وتقویٰ کی گواہی دیں،اللہ تعالیٰ جس کی محبت کو اجر رسالت(ص) قرار دے اُسے فاطمہ(س) کہتے ہیں۔جناب حضرت فاطمہ زہرا (س)خاتون جنت کو اہلبیت رسولﷺ میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اُن کی پوری زندگی بیٹی،بیوی اور ماں کی حیثیت سے خواتین عالم کیلئے ہر میدان میں مشعل راہ ہے خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئے خاتون جنت کی طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button