جہلم

مسلم لیگ (ق) ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کر رہی ہے۔ چوہدری محمد عارف

جہلم: مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر چوہدری محمد عارف نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی آئین پاکستان کے خلاف کسی سرگرمی کا حصہ نہ بنے تھے نہ بنیں گے ، ق لیگ کی سیاست شرافت اور عوامی خدمت کے گرد گھومتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کر رہی ہے ، آج اقتدار کی جنگ میں ملک کی سیاسی فضاء کو زنگ آلود کیا جا رہاہے ، کچھ لوگ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر ایسے حربے ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

چوہدری محمد عارف نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار کا مینڈنٹ دیا ہے او ر ہم حکومت کے مضبوط اتحادی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button