جہلم

باہمی اتحاد و اتفاق سے جو اعلیٰ اور عظیم مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ چوہدری فراز حسین

جہلم: ہمارا مشن اور مقصد اخوت و محبت پر مبنی ہے، باہمی اتحاد و اتفاق سے جو اعلیٰ اور عظیم مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں وہ باہمی نفرتوں اور اندرونی لڑائیوں سے حاصل نہیں کئے جا سکتے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیف کوآرڈینٹر چوہدری فراز حسین نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کی واضح کامیابی پر اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کا نتیجہ ہے ہم آئندہ بھی پی ٹی آئی کی مضبوطی، اندرونی استحکام اور علاقائی سیاست میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنا فراخدلانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر فتح سے ہمکنار ہونے والوں کو مبارک باد اور ووٹ سپورٹ اور بھرپور تعاون کرنے والے شہریوں کا شکریہ ادا کیا، چوہدری فراز حسین نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر اظہار تشکر کے طور پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری اور وزیراعظم پاکستان عمران خان ہی اس ملک میں آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے حقیقی مسائل کا عملی حل تلاش کرسکتے ہیں جس کے لئے پاکستان کی عوام کو عمران خان کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button