تبدیلی آ گئی، تھانہ ڈومیلی کے اہلکار نے اپنے ہی ایس ایچ او کے خلاف رپٹ لکھ دی

0

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او کا اپنے اہلکاروں سے بھی روایتی رویہ ، فرنٹ ڈیسک پر تعینات اہلکار کو مبینہ غلیظ گالیاں، اہلکار نے اپنے ہی ایس ایچ او کے خلاف رپٹ لکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی راجہ منیب کے خلاف اس کے اپنے ہی ماتحت اہلکار نے مبینہ غلیظ گالیاں نکالنے پر تھانہ ڈومیلی میں رپٹ درج کر دی۔

ایس ایچ او راجہ منیب بغیر پوچھے مقدمہ درج کرنے پر آپے سے باہر ہوگیا تھا اور فرنٹ ڈیسک پر تعینات اہلکار محمد ولید علی کو مبینہ غلیظ گالیاں دی تھیں۔

اہلکار نے کہا کہ ہر انسان کی عزت نفس ایک جیسی ہوتی ہے، کسی بھی آفیسر کو اس کا اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی اپنے ماتحت کی عزت نفس مجروع کرے۔

اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کا ماتحت کے ساتھ یہ رویہ ہے اس کا ہمارے ساتھ رویہ کیا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.