دینہ

فوڈ اتھارٹی کے نکودر کی بیکریوں پر چھاپے، صفائی کا انتہائی ناقص انتظام پر بیکری کو جرمانہ

دینہ: محکمہ فوڈ اتھارٹی جہلم کے نکودر کی مختلف بیکریوں پر چھاپے ،صفائی کا انتہائی ناقص انتظام پر ایک بیکری کو جرمانہ ،تمام بیکرز کو ایک ہفتہ کی وارننگ صفائی کے نظام کو بہتر کر لیں ورنہ بیکری سیل کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نکودر کی مختلف بیکریوں پر چھاپے مارے جس دوران صفائی کا انتہائی ناقص انتظام دیکھنے کو ملا ،شالیمار بیکری نکودر کو صفائی کا موثر انتظام نہ ہونے کی بنیاد پر 12000روپے جرمانہ کیا گیا۔

تمام بیکرز کو آگاہ کیا گیا کہ مشینوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ کاریگروں کی صفائی اور ان کے پاک و صاف لباس کا بندوبست ہونا چاہیے ،جالی والی ٹوپی کا لازم پہنیں ،کوڑا دان کا استعمال لازم کریں ،کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کے لیے کیڑے مار آلات استعمال کریں ،آئل و گھی معیاری استعمال کریں ،خورد و نوش کی اشیاء کو زمین اور دیوار سے کم از کم 6انچ کے فاصلے پر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

محکمہ فوڈ اتھارٹی نے تمام بیکرز کو ایک ہفتہ کی وارننگ جاری کی کہ اس دوران صفائی کے نظام کو بہتر بنا لیں ورنہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ترمیم شدہ 2016کے تحت سزا یا بیکریوں کو سیل کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button