جہلم پریس کلب کے عہدیداران کا الجلال فاؤنڈیشن کا دورہ، پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی

0

جہلم: جہلم الجلال فاؤنڈیشن کے بانی جلال اکبر ڈار کا ڈاؤن سنڈروم بچوں کے ہمراہ 94 اضلاع کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جہلم پہنچ گئے ، الجلال فاؤنڈیشن کے چیئرمین مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر ، الجلال فاؤنڈیشن کے میڈیا کوآرڈینیٹرنے بچوں کے ہمراہ جہلم پریس کلب کا دورہ کیا نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کیں اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی ، صدر جہلم پریس کلب کو امن کا جھنڈا نو منتخب جنرل سیکرٹری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، جہلم پریس کلب کے عہدیداروں و ممبران نے الجلال فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کا پریس کلب پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق الجلال فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین جلال اکبر ڈار 3ماہ 21روز پر مشتمل آل پاکستان امن مشن کارواں مکمل کرنے کے بعد جہلم پہنچ گئے ، الجلال فاؤنڈیشن کی انتظامیہ 111 روزپر مشتمل 94 اضلاع کا دورہ کیا ، گزشتہ روز ڈاؤن سنڈروم بچوں کے ہمراہ چیئرمین جلال اکبر ڈار ، مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی ، الجلال فاؤنڈیشن کے میڈیا کوآرڈینٹر نوید الرحمن بٹ ، الجلال فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے جہلم پریس کلب کا دورہ کیا۔

اس موقع پر معزز مہمانوں کا جہلم پریس کلب کے نو منتخب ممبران و عہدیداروں نے پرتپاک استقبال کیا مہمانوں نے نو منتخب عہداران کو مبارک باد پیش کی، پھولوں کے ہار پہنائے ، صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود کو امن کا جھنڈا پیش کیا گیا جبکہ جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ کو الجلال فاؤنڈیشن کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر الجلال فاؤنڈیشن کے چیئرمین جلال اکبر ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امن کا یہ جھنڈا چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت چاروں صوبوں کے گورنرز صاحبان سمیت 94 اضلاع کے پریس کلبوں کے صدور کو بھی پیش کیا جا چکا ہے جبکہ امن کا یہ جھنڈا 94 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی پیش کیا گیا ہے ۔

جلال اکبر ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان امن مشن کارواں کا مقصد ڈاؤن سنڈروم کے حوالے سے شعور کی آگاہی تھی اور یہ مطالبہ تھا کہ ڈاؤن سنڈروم کو پاکستان میں پانچویں معذوری قرار دیا جائے تاکہ ان بچوں کے ادارے قائم ہوں اور پاکستان کے ڈاؤن سنڈروم بچوں کو ان اداروں میں خصوصی تربیت کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے ۔

صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے الجلال انسٹیٹیوٹ فار ڈاؤن سنڈروم چلڈرن کا تفصیلی دورہ کرنے کا وعدہ کیا، انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے تمام منتخب عہدیداران اورممبران کو اپنے ساتھ لیکر ادارے کا دورہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.