جہلم

حکومت کاضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

جہلم: پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی، اجلاس میں 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحتی مقا مات، بند رہیں گے، شہروں کیداخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے، چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔شہری کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں، عوام عید سادگی سے منائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے، احتیاطی تدابیر کی اہمیت سے متعلق شعور و آگاہی کو بڑھایا جائے، شہری عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، این سی او سی کی ہدایت کے مطابق چھٹیوں کیدوران پارکس، سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button