وہ لوگ خوش نصیب ہیں جو خدمت کے جذبے کے تحت کام کرتے ہیں، پیر سعید الحسن

0

جہلم: نیا بازارمیں نجی ڈینٹل کلینک کا افتتاح بدست ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ پیر سعید الحسن گیلانی نے کیا، افتتاحی تقریب میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، جس سے تقریب کو چار چاند لگے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سعید الحسن کا کہنا تھا کہ خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو خدمت کے جذبے کے تحت کام کرتے ہیں ، شعبہ ڈاکٹر ی عظیم شعبہ ہے میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ حفیظ ڈینٹل کلینک کے سٹاف کو خدمت کے جذبے کے تحت کام کرنے کی توفیق دے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد عاصم ملک ، ملک ابرار، افرار حیدر، شجاعت احمد، ملک وحید ، انجم شہزاد، راجہ حمزہ شیخ شاہد نیئر، ملک عباس، ڈاکٹر محفوظ ، ڈاکٹر امجد سردار، ڈاکٹر جواد، شاہد اقبال ، ابرار بٹ، کاشف ، کامران بٹ، ملک طارق ، رب نواز صابر حسین شاہ موجود تھے بعد ازاں تقریب پیر سعید الحسن نے ملک و ملت کی سلامتی و ترقی کے لئے دعاکی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.