پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں دن دیہاڑے قتل ہونے والے طالب علم کے مبینہ قاتل گرفتار

پنڈدادنخان: پننوال میں دن دیہاڈے قتل ہونے والے طالب علم عابد شاہ کے مبینہ قاتل گرفتار، چند ماہ پہلے گورنمٹ ٹیکنیکل کالج کے طالب علم عابد شاہ کو پننوال اڈے پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، پولیس تھانہ جلالپورشریف نے طویل جدوجہد کے بعد مشہور مقدمہ قتل کے اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ مجرمان واجد عرف واجو کالا ساکن کھوتھیاں اور نصیر گوندل ساکن کریالہ نے مورخہ 15 فروری 2020کو دن دیہاڑے تھانہ جلالپورشریف کے علاقے پننوال میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے ٹیکنیکل کالج کے طالب علم سید عابد علی کو بیدردی سے قتل کر دیا تھا اور قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

قتل کا مقدمہ نمبر 16/20 بجرم 302/34 ت پ کی دفعات کے تحت تھانہ جلالپورشریف میں درج تھا تاہم ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف عبدالرحمٰن، مقدمہ کے آئی او سب انسپکٹر سید حسن رضا نے ڈی پی او جہلم،ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ سائنٹفک طریقہ کار سے کارروائی کرتے ہوئے اشہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ مجرمان کا شمار کریمنل گینگ کے سرکردہ لیڈران میں ہوتا ہے جن کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق اور تھانہ جلالپورشریف میں تعینات ان کی فرض شناس ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ڈی پی او جہلم کی قیادت میں آئندہ بھی جہلم پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرتے ہوئے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close