آئیسکو سرکل جہلم کی سب ڈویژنوں میں نائٹ ڈیوٹی پر تعینات واپڈا اہلکاروں کا غیر حاضر رہنا معمول بن گیا

0

جہلم: آئیسکو سرکل کی سب ڈویژنوں میں نائٹ ڈیوٹی پر تعینات واپڈا اہلکاروں کا غیر حاضر رہنا معمول بن گیا، رات کو فیوز اڑنے یا کسی ایمرجنسی صورتحال میں کمپلینٹ دفتر کے فون جان بوجھ کر رسیور آف کر دیئے جاتے ہیں جبکہ رات 10 بجے کے بعد نائٹ شفٹ پر آنے والے ملازمین گھروں میں نیند پوری کرتے ہیں جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ جہلم کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر لگائی جانے والی کھلی کچہریوں میں عوامی مسائل کو حل کرنے اور شہریوں کی شکایات کے اذالے کے لئے متعلقہ افسران کو پابند بنایا جائے تاکہ واپڈا ملازمین کی چیرہ دستیوں سے تنگ عوام کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.