جہلم پولیس نے تین رکنی بھالو ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

0

جہلم: کینٹ چوکی پولیس نے تین رکنی بھالو ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا، ملزمان موٹر سائیکل پر جی ٹی روڈ پر شاپنگ سٹوروں پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔

ملزمان کے قبضہ سے تین پسٹل اور 25 ہزار روپے نقدی ایک عدد جیکٹ اور گھڑی برآمد، ملزمان پر لاہور گجرات اور راولپنڈی میں قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔

ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی کی نگرانی میں تشکیل دی گئی ٹیم نے جی ٹی روڈ کے ارد گرد بڑی دوکانوں پر ڈکیتیاں کرنے والا تین رکنی گینگ اسلحہ اور نقدی رقم سمیت گرفتار کرلیا۔

انچارج کینٹ چوکی محمد عمران اور بلال اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے تین پسٹل پچیس ہزار روپے نقد ایک عدد جیکٹ اور ایک عدد گھڑی برآمد کرلی ہے اس سے قبل ان ملزمان پر لاہور گجرات راولپنڈی میں قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.