جہلم

پی ای سی نے پانچویں جماعت کے طلباء و طالبات سے اسسمنٹ امتحان لینے کا فیصلہ کر لیا

جہلم: پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے 5 ویں جماعت کے طلبا ء و طالبات سے لارج سکیل اسسمنٹ امتحان لینے کا فیصلہ کر لیا، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ایسسمنٹ امتحان 3 مئی سے 6 مئی کے دوران لیا جائے گا۔

مذکورہ امتحان صوبہ بھر کے4 ہزار 363 منتخب سکولوں میں لیا جائے گا۔پیک نے پیپر مارکنگ کیلئے اساتذہ سے درخواستیں مانگ لیں، 3 سال کا تجربہ رکھنے والے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو ترجیح دی جائے گی، پیپر مارکنگ کیلئے اساتذہ 15 مئی تک درخواست جمع کرواسکیں گے۔

دوسری جانب جہلم سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو ٹائم سکیل کی بندر بانٹ سے محکمہ خزانہ پر کروڑوں روپے کی ادائیگی کا بوجھ بڑھ گیا، جس پر محکمہ خزانہ نے دو سال کے دوران ٹائم سکیل حاصل کرنیوالے اساتذہ سے مراعات اور عہدہ واپس لینے کا حکم دے دیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ2 سال کے دوران افسران کی ملی بھگت سے حاصل کئے جانیوالے تمام ٹائم سکیل واپس لئے جائیں گے ، گریڈ سولہ ، سترہ ، اٹھارہ اور انیس واپس لے لئے جائیں گے ۔ 2019 تا 2021تک ہزاروں اساتذہ نے ملی بھگت سے ٹائم سکیل حاصل کئے، اساتذہ کو ٹائم سکیل کی مد میں حاصل کی جانے والی مراعات بھی واپس کرنا ہونگی ، مراعات کی مد میں محکمہ خزانہ کو 20 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری ہوگی۔

دریں اثناء وزارت تعلیم کی طرف سے پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولز کی آن لائن رجسٹریشن پروگرام کے تحت اب تک 55 ہزار 582 پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے ، آن لائن رجسٹریشن کرانے والے پرائیویٹ سکولز میں مجموعی طور پر 62 لاکھ 14 ہزار طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں ، آن لائن رجسٹریشن 30 اپریل تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button