القاسم انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل ایجوکیشن جہلم کے بچوں نے بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

0

جہلم: القاسم انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل ایجوکیشن کے بچوں نے بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی، مقابلے اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے معروف سپیشل ایجوکیشن کے ادارے القاسم انسٹی ٹیوٹ کے سپیشل بچوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد فیڈرل چیمپئن شپ بیڈمنٹن و ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں حسب معمول شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کرکے جہلم اور القاسم انسٹی ٹیوٹ کا نام روشن کر دیا۔

سماجی و سیاسی حلقوں نے القاسم انسٹی ٹیوٹ کے ہونہار بچوں اورانتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.