کھیوڑہاہم خبریں

پنڈدادنخان میں ٹریفک کے 2 حادثات میں ایک خاتون جاں بحق، ایک بچی سمیت 3 افراد زخمی

کھیوڑہ: پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ دو مختلف واقعات میں حادثات میں ایک خاتون جاں بحق، ایک بچی سمیت تین زخمی، ریسکیو1122کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا، ٹرک ڈرائیور بھاگ نکلا، کھیوڑہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر ایف آئی آر درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ زین پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرک نمبر940جس کو رشید نامی ڈرائیور چلا رہا تھا نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون زکیہ زوجہ صفدر عمر قریبا 50 سال موقعہ پر جاں بحق ہو گئی اور صفدر ولد محمد دین عمر 55 سال زخمی دونوں کا تعلق محلہ اسلام گنج کھیوڑہ سے ہے۔ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد THQ ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کیا۔

دوسرا حادثہ پنڈدادنخان جہلم روڈ پر آدووال بس سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس میں 6 سالہ بچی سمیت ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیاحادثے کے نتیجے فرزانہ زوجہ یوسف عمر 30 سال اور ایشال دختر یوسف عمر 6 سال زخمی ہو گئی، دونوں زخمیوں کا تعلق میانی بھیرہ سے ہے۔

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد THQ ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button