جہلم

مصنوئی مہنگائی کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ عمر افتخار شیرازی

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عمر افتخار شیرازی نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے مانیٹرنگ افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں، تمام دوکانداروں، سٹالز مالکان کو پابند کیا جائے گا کہ وہ صارفین کی آگاہی اور معلومات کے لیے اشیاء کے ریٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔

ان خیالات کا اظہاراے ڈی سی جی نے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بازاروں سے منسلک شکایات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں اپنی درخواست دیں، جس پر بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، رمضان میں قیمتوں کے اعتدال کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تیاری مکمل کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جہلم و حکومت پنجاب کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں آٹا، چینی، گھی، دالیں سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ،تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ بنیادوں پر بازاروں کا دور کریں ، مصنوئی مہنگائی کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button