کھیوڑہ

میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا ملازم غریب محنت کشوں سے منتھلی وصول کرنے لگا

کھیوڑہ: شہر میں مین روڈ کے ساتھ لگائے گئے سبزی فروٹ برگر شاپ گھوٹا گنے کا رس سٹالوں سے ایم سی کھیوڑہ کا ملازم منتھلی وصول کرنے لگا سرکاری خزانے کو ہزاروں کی پھکی چیئرمین و وائس چیئرمین چیف آفیسر بلدیہ فوری طور پر نوٹس لیں اور کرپٹ ملازم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سول ہسپتال کی حدود میں مین روڈ کے ساتھ سبزی فروٹ برگر شاپ گھوٹا گنے کا رس نکالنے والی مشینیں لگی ہوئی ہیں یہ دیہاڑی دار طبقہ ایم سی کھیوڑہ کا ملازم لوٹنے لگا سرکاری جگہ پر لگائے گئے سرکاری ملازم کو چاہیے کہ سٹالوںسے قانون کے تحت کور ایریے کے حساب سے پیسے وصول کر کے سرکاری رسید یں جاری کی جائیں مگر افسوس کہ ان دیہاڑی دوکانداروں سے 2000,3000 1000,1500,منتھلی وصول کی جاتی ہے مگر ان دوکانداروں سے وصول کی ہوئی رقم کی رسیدیں نہیں دی جاتی ۔

رسیدوں کے بغیر لیے گئے پیسے سرکاری ملازم کی پاکٹ میں جاتے ہیں یا پھر اس ملازم کے ساتھ کوئی اور بھی حصہ دار ہے اور قومی خزانے کو نقصان ہوتا ہے جب یہ دوکاندار منتھلی نہ دیں یا کوئی بات کرے تو ایم سی کے ملازم من پسند لوگوں کو چھوڑ کر ان دوکانداروں کا سامان اٹھا کر ایم سی آفس میں لے جاتے ہیں جب مک مکا ہو جائے تو ان کو سامان مل جاتا ہے مگر افسوس کہ کب تک ان دیہاڑی دار طبقے کے ساتھ زیادتی ہوتی رہے گی۔

چیئرمین و وائس چیئرمین چیف آفیسر بلدیہ کھیوڑہ فوری طور پر نوٹس لیں اور ایسے کرپٹ ملازم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں اور ان دیہاڑی دار طبقے کے لگائے گئے سٹال ملکان سے کور ایریا کے حساب سے پیسے وصول کر کے رسیدیں جاری کی جائیں تاکہ ان سے لیے گئے پیسے سرکاری خزانے میں جمع ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button